حدیث نمبر: 14683
١٤٦٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: أخبرني الوليد بن دينار عن نافع عن ابن عمر: أنه كان إذا رمى الجمرة تقدم أمامها فدعا اللَّه ورفع يديه، (ورفعنا) (١) معه، فما يضع يديه حتى (نملّ) (٢) ونضع أيدينا وهو كما هو.مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب رمی فرمائی تو جمرہ کو اپنے سامنے رکھا اور اللہ پاک سے دعا کی اور اپنے ہاتھوں کو اٹھایا ہم نے بھی اپنے ہاتوں کو آپ کے ساتھ اٹھایا، پھر انھوں نے اپنے ہاتھوں کو نیچے نہیں کیا یہاں تک کہ اژدہام کی وجہ سے دھکم پیل شروع ہوگئی تو ہم نے اپنے ہاتھ نیچے کرلیے لیکن وہ جس طرح تھے اسی طرح رہے۔
حواشی
(١) في [ب]: (ورفعناه).
(٢) في [ن]: (يهل).