حدیث نمبر: 14634
١٤٦٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين قال: حد للناس خمسة: لأهل المدينة ذا الحليفة، ولأهل مكة التنعيم، ولأهل الشام الجحفة، ولأهل اليمن (يلملم) (١)، ولأهل نجد قرن، أو قال: لأهل العراق قرن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ لوگوں کے لیے پانچ میقات بنائے گے۔ مدینہ منورہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ، مکہ مکرمہ والوں کے لیے تنعیم، شام والوں کے لیے جحفہ، یمن والوں کے لیے یلملم، نجد والوں کے لیے قرن یا عراق والوں کے لیے قرن، پھر جب کچھ عرصہ گزرا تو لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا : ہمارا راستہ قرن سے نہیں ہے تو اس کا مقابل ذات عرق کو کردیا گیا۔
حواشی
(١) في [ص]: (يلمم).