حدیث نمبر: 14598
١٤٥٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش وأبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن (بن) (١) يريد قال: صليت مع عبد اللَّه المغرب بجمع بآذان وإقامة، ثم أتينا بعشاء، فتعشينا ثم صلى بنا العشاء بآذان وإقامة (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ کے مغرب کی نماز مزدلفہ میں اذان و اقامت کے ساتھ پڑھی، پھر رات کا کھانا لایا گیا جو ہم نے تناول کیا، پھر آپ نے ہمیں عشاء کی نماز مستقل اذان و اقامت کے ساتھ پڑھائی، حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میری حضرت ابو جعفر سے ملاقات ہوئی تو میں نے آپ کو اس کے متعلق بتلایا تو آپ نے فرمایا کہ اھل بیت بھی اسی طرح کرتے ہیں۔

حواشی
(١) سقط من: [ص].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14598
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14598، ترقيم محمد عوامة 14242)