مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يصلي بعرفة في (رحله) ولا يشهد الصلاة مع الإمام باب: کوئی شخص عرفہ میں اپنے کجاوے میں ہی نماز ادا کر لے امام کے ساتھ جماعت میں شریک نہ ہو
حدیث نمبر: 14591
١٤٥٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا صليت في (رحلك) (١) بعرفة فصل كل واحدة منهما لوقتها. واجعل لكل (واحدة) (٢) (منهما) (٣) أذانًا وإقامةْمولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر تم عرفات میں اپنے کجاوے میں نماز ادا کرو تو ہر نماز اپنے وقت پر ادا کرو، اور ہر نماز کے لیے اذان و اقامت بھی کہو۔
حواشی
(١) في [ص]: (زجله)، والمراد بالحرل مكان الإقامة.
(٢) في [ز]: (واحد).
(٣) في [ص]: (منها).