حدیث نمبر: 14523
١٤٥٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: صلى (رسول اللَّه) (١) ﷺ (ركعتين) (٢) وأبو بكر بعده وعمر بعد أبي بكر، وعثمان (صدرًا) (٣) من خلافته، ثم إن عثمان صلى بعد أربعًا، فكان ابن عمر إذا صلى مع الإمام صلى أربعًا، وإذا صلى وحده صلاها ركعتين (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منیٰ میں دو رکعتیں ادا فرمائیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت صدیق اکبر نے دو رکعتیں ادا کیں، پھر صدیق اکبر کے بعد حضرت عمر نے دو رکعتیں ادا کیں، اور حضرت عثمان نے اپنی خلافت کے شروع کے سالوں میں دو رکعتیں ادا کیں، پھر حضرت عثمان نے چار رکعتیں پڑھنا شروع کردیں، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب امام کے ساتھ ادا کرتے تو چار رکعتیں ادا کرتے اور اگر اکیلے پڑھتے تو دو رکعتیں ادا کرتے۔

حواشی
(١) في [ز]: (النبي).
(٢) في [جـ، ص، ز]: زيادة (ركعتين).
(٣) في [أ، ب، جـ، ص]: (وصدرًا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14523
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه البخاري (١٠٨٢)، ومسلم (٦٩٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14523، ترقيم محمد عوامة 14170)