مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يطوف بالبيت فيكون من طوافه دخولا في الحجر باب: کوئی شخص طواف کر رہا ہو اور طواف میں حطیم میں داخل ہو جائے
حدیث نمبر: 14480
١٤٤٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن حبيب المعلم عن عطاء في رجل طاف، فكان من طوافه (دخول) (١) في الحجر، قال: لا يعتد بما كان من دخول الحجر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص طواف کرتے وقت اگر حطیم میں داخل ہوجائے (اور اس میں کچھ چکر لگائے) ؟ آپ نے فرمایا جو وہ حطیم میں داخل ہوا ہے وہ شمار نہیں کیا جائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ن]: (دخولًا).