حدیث نمبر: 1448
١٤٤٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن (التيمي) (١) قال: سألت طاوسًا عن الجرح ⦗٢٨٨⦘ يكون بوجه الرجل، أو ببعض جسده عليه الدواء، (أو) (٢) الخرقة قال: إن خشي مسح على الخرقة، وإن لم يخش نَزَع الخِرْقة.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت تیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے اس زخم کے بارے میں سوال کیا جو آدمی کے چہرے یا کسی دوسرے عضو پر ہو اور اس پر دوائی یا پٹی ہو کہ وضو کے لئے اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا اگر نقصان کا اندیشہ ہو تو اس پر مسح کرلے اور اگر نقصان کا اندیشہ نہ ہو تو اسے کھول لے۔

حواشی
(١) في حاشية [خ]: (سليمان).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (و)
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1448
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1448، ترقيم محمد عوامة 1446)