مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يستحب أن يشهد الصلاتين مع الإمام بعرفة باب: جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ امام کے ساتھ عرفہ میں دو نمازوں میں حاضر ہوا جائے
حدیث نمبر: 14404
١٤٤٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن الأسود عن علقمة والأسود أنهما قالا: إن من تمام الحج أن يشهد الصلاتين مع الإمام بعرفة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ اور حضرت اسود فرماتے ہیں کہ بیشک حج کا اتمام یہ ہے کہ حاجی امام کے ساتھ عرفہ میں دو نمازوں میں شریک ہو۔