مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المحصر من كان يقول: إذا ذبح هديه حل باب: محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
حدیث نمبر: 14403
١٤٤٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: إذا ذُبح هدي المحصر حل له كل شيء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب محصر شخص کی ھدی ذبح کردی جائے تو وہ تمام چیزوں سے حلال ہوجائے گا۔