مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المحصر من كان يقول: إذا ذبح هديه حل باب: محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
حدیث نمبر: 14402
١٤٤٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون قال: سألت سالمًا والقاسم عن (المحصر) (١) فقالا: فيه قول محمد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم، حضرت قاسم سے محصر کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ حضرات نے بھی محمد کے قول کے مثل ارشاد فرمایا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (المهر).