مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المحصر من كان يقول: إذا ذبح هديه حل باب: محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
حدیث نمبر: 14401
١٤٤٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي عدي عن ابن عون عن محمد قال: كان يقول: إذا فرض الرجل الحج فأصابه حصر فإنه يبعث بهديه، فإذا بلغ الهدي محله فإنه إن شاء رجع وحل من (أشياء) (١) وحرم من (أخرى) (٢).مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ جب کسی شخص پر حج فرض ہوجائے اور چل پڑے پھر اس کو روک دیا جائے تو وہ ھدی بھیجے گا، جب ھدی ذبح کے مقام تک پہنچ جائے تو وہ احرام کھول دے اور واپس چلا جائے اگر چاہے تو اور اس پر دوبارہ احرام باندھ کر حج کی قضا ہے۔
حواشی
(١) في [ب]: (شيء).
(٢) سقط من: [جـ].