مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المحصر من كان يقول: إذا ذبح هديه حل باب: محصر کے بارے میں جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب اس کی ھدی ذبح ہو جائے تو وہ احرام کھول دے
حدیث نمبر: 14400
١٤٤٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن في المحصر قال: يبعث بالهدي فإذا نحر حل وعليه حجّ من قابل.مولانا محمد اویس سرور
حسن محصر کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ ھدی بھیجے گا جب وہ ذبح کردی جائے تو ہ احرام کھول دے گا اور اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔