مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 14249
باب: عمرہ میں کتنا قیام کرے
فيما (يقام) من العمرة
حدیث نمبر: 14249
١٤٢٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن (عبد اللَّه) (١) بن عمر قال: سمعت مشيختنا يذكرون أن عاصم بن عمر بن الخطاب كان يأتي مكة معتمرًا، فلا يحل رحله حتى يرجع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے مشائخ سے سنا وہ فرماتے تھے کہ حضرت عاصم بن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ عمرہ کرنے کے لیے مکہ مکرمہ تشریف لاتے تو واپس لوٹنے تک اپنا کجاوہ نہ کھولتے۔
حواشی
(١) في [ن]: (عبيد اللَّه).