مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المتعة من كان يراها (و) يرخص فيها باب: جن حضرات نے عمرہ کا حج کے ساتھ اتصال کیا اور اس کی اجازت دی
حدیث نمبر: 14227
١٤٢٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد قال: قال مجاهد: لو حججت من أرضك هذه، -يعني الكوفة- سبعين حجة لجعلت مع كل حجة عمرة، قال: فقلت: أقرن، قال: لا، قال: أجعلها عمرة (بتلًا) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر میں اپنے شہر کوفہ سے سفر حج کروں تو ہر حج کے ساتھ عمرہ کروں گا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کیا میں قران کرلوں ؟ آپ نے فرمایا نہیں، اس کو الگ (حج سے علیحدہ) عمرہ بنا۔
حواشی
(١) أي: منقطعة عن الحج، وسقط من: [ن]، وفي [ب]: (قبلها).