مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل إذا فاته الحج ما يكون عليه باب: کسی شخص کا اگر حج فوت ہو جائے تو اس پر کیا ہے؟
حدیث نمبر: 14209
١٤٢٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن الأسود عن عمر قال: يحل بعمرة وعليه الحج من قابل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ وہ عمرہ کے ساتھ اپنا احرام کھول لے اور اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔