مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل إذا فاته الحج ما يكون عليه باب: کسی شخص کا اگر حج فوت ہو جائے تو اس پر کیا ہے؟
حدیث نمبر: 14203
١٤٢٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن هاشم عن (ابن) (١) أبي ليلى عن عطاء أن نبي اللَّه ﷺ قال: "من لم يدرك فعليه دم ويجعلها عمرة، وعليه الحج من قابل" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص حج نہ پائے تو اس پر دم ہے اور وہ اس کو عمرہ بنا دے، اور اس پر آئندہ سال حج کی قضا ہے۔
حواشی
(١) سقطت من: [ص].