مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يحج أو يعتمر (يجزئه) التقصير باب: حج یا عمرہ کرنے والے کے لیے قصر کرنا کافی ہو جائے گا؟
حدیث نمبر: 14118
١٤١١٨ - حدثنا أبو بكر (١) قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا حج الرجل (أول) (٢) حجة حلق (فإن حج) (٣) مرة أخرى إن شاء حلق وإن شاء قصر والحلق أفضل، وإن اعتمر الرجل ولم يحج قط فإن شاء حلق وإن شاء قصر، فإن كان متمتعا قصرّ ثم حلق.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص پہلا حج کرے تو اس کو چاہئے کہ بالوں کو حلق کروائے، پھر اگر وہ دوسری بار حج کرے تو چاہے حلق کروائے یا قصر لیکن حلق کروانا افضل ہے اور اگر کوئی شخص عمرہ کرے لیکن اس نے پہلے حج نہ کیا ہوا ہو تو اگر وہ چاہے تو حلق کروا لے اگر چاہے تو قصر کروا لے اور اگر وہ تمتع کرے تو قصر کروائے پھر حلق کروائے۔
حواشی
(١) في [جـ، ص]: زيادة (وقال حدثنا ابن غياث)، وفي [ف]: (قال حدثنا حفص بن غياث).
(٢) في [جـ]: (أو) سقطت اللام.
(٣) في [جـ، ص]: (وإن حج).