مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: ليكن آخر عهد الرجل بالبيت باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حاجی کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہونا چاہئے
حدیث نمبر: 14114
١٤١١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن ابن أبي نجيح عن طاوس قال: كانوا ينفرون من (منى) (١) فقيل لهم: يكون آخر عهدكم بالبيت ورخص (للحيّض) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حاجی حضرات منیٰ سے ہی واپس لوٹ جایا کرتے تھے، ان کو حکم دیا گیا کہ ان کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہو، لیکن حیض والی عورتوں کے لیے اس میں تخفیف کردی گئی۔
حواشی
(١) في [ص]: (شيء).
(٢) في [ص]: (الحيض).