مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: ليكن آخر عهد الرجل بالبيت باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حاجی کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف ہونا چاہئے
حدیث نمبر: 14110
١٤١١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن سليمان بن أبي مسلم عن طاوس قال بعض أصحابنا: هو عن ابن عباس قال: كان الناس (ينصرفون) (١) ⦗١١٦⦘ كل وجه فقال رسول اللَّه ﷺ: "لا ينفر أحد حتى يكون آخر عهده بالبيت" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ لوگ حج کر کے جس طرح چاہتے تھے چلے جاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوئی شخص بھی واپس نہ جائے جب تک کہ اس کا آخری عمل بیت اللہ کا طواف نہ ہو۔
حواشی
(١) في [ص]: (يصرفون).