حدیث نمبر: 14095
١٤٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن خصيف عن عطاء في رجل جعل عليه المشي فمشى بعض الطريق وركب (بعضًا) (١) فقال: ينظر ما ركب ثم يقوم جزاءه (فإن) (٢) بلغ بدنة اشتراها وأهداها، قال: فإن لم (تبلغ) (٣) تصدق به على المساكين.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو نذر مانے کہ وہ پیدل حج کرے گا، پھر وہ کچھ سفر پیدل کرنے کے بعد سوار ہوجائے تو وہ اندازہ لگائے جو سفر اس نے سوار ہو کر کیا اس کی جزاء (قیمت) کیا ہے، اگر وہ اونٹ کی قیمت تک پہنچ جائے تو اونٹ خرید کر قربان کر دے، اور اگر اس مال کی قیمت اونٹ کی قیمت تک نہ پہنچے تو وہ مساکین پر صدقہ کر دے۔

حواشی
(١) زيادة (بعضًا) في: (جـ، ص).
(٢) في [ص]: (ذمان).
(٣) في [ص]: (يبلغ).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14095
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14095، ترقيم محمد عوامة 13758)