مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
الرجل يجعل عليه (المشي) إلى بيت (الله) فيمشي بعض الطريق ثم يعجز باب: کوئی شخص نذر مانے کہ وہ پیدل بیت اللہ جائے گا، پھر وہ کچھ سفر طے کر کے عاجز آ جائے
حدیث نمبر: 14091
١٤٠٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي عن ابن عباس في رجل مشى نصف الطريق في نذر ثم ركب، قال: (يحج) (١) من قابل فيركب ما مشي ويمشي ما ركب، و (ينحر) (٢) بدنة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو نذر مانے پھر آدھا راستہ چلنے کے بعد سوار ہوجائے تو وہ آئندہ سال پھر آئے اور جتنا وہ پیدل چلا تھا وہ راستہ سوار ہو کر طے کرے اور جو راستہ اس نے سوار ہو کر طے کیا تھا وہ پیدل طے کرے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ص، ز، ن]: (يجيء).
(٢) في [جـ]: (نحر).