مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص أن يطوف بالبيت ولا يستلم الحجر باب: جو حضرات اجازت دیتے ہیں کہ طواف کیا جائے لیکن حجر اسود کا استلام نہ کیا جائے
حدیث نمبر: 14082
١٤٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي حفصة قال: طفت مع سعيد بن جبير، فكان إذا مر بالحجر التفت إليه ولم يستلمه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابو حفصہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کیا، آپ جب بھی حجر اسود کے پاس سے گزرتے تو اس کی طرف صرف متوجہ ہوتے لیکن استلام نہ فرماتے ۔