مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يحج عن الرجل يسميه في التلبية أم لا؟ باب: کوئی شخص اگر کسی دوسرے کی طرف سے حج کر رہا ہو تو کیا وہ تلبیہ کہتے وقت اس کا نام لے گا؟
حدیث نمبر: 14059
١٤٠٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: كانوا يرون أن المغفرة تنزل عند الدفعة من عرفة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام یہ سمجھتے تھے کہ مقام عرفہ سے کوچ کرتے وقت مغفرت و رحمت نازل ہوتی ہے۔