مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يقول: هو محرم بحجة، متى يجب عليه الحج؟ باب: کوئی شخص یوں کہے کہ وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم ہے تو اس پر کب حج واجب ہے؟
حدیث نمبر: 14056
١٤٠٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم في الرجل يقول: يوم يفعل كذا وكذا [(فهو) (١) يومئذ محرم بحجة، فإن حنث فهو يومئذ (محرم) (٢) بحجة، وإن قال (إن) (٣) لم أفعل كذا وكذا] (٤) فأنا (محرم) (٥) بحجة، قال: إذا حج مع الناس أجزأ عنه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ جس دن میں نے فلاں کام کیا اس دن میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں، پھر اگر وہ حانث ہوگیا تو اسی دن وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم شمار ہوگا اور اگر وہ یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام نہ کیے تو میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں گا، تو اگر وہ حانث ہونے کے بعد لوگوں کے ساتھ حج کرے تو کافی ہوجائے گا۔
حواشی
(١) في [جـ، ص]: (هو).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [جـ، ص]: زيادة (إن).
(٤) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ن].
(٥) سقط من: [ن، ف].