مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 14033
باب: کوئی شخص طواف کے سات چکر مکمل کرے تو کیا وہ دو رکعات سے زیادہ نماز ادا کر سکتا ہے؟
في الرجل إذا طاف بالبيت أسبوعا (يصلي) أكثر من ركعتين أم لا؟
حدیث نمبر: 14033
١٤٠٣٣ - [قال: فإن طاف رجل فلا أحب أن يزيد على ركعتين، فإن زاد فلا بأس به وإن وجد الكعبة مفتوحة فلا يدخلها حتى يطوف بين الصفا والمروة] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص طواف کرے تو مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ وہ دو رکعات سے زائد ادا کرے، اور اگر کوئی شخص زائد رکعات ادا کر بھی لے تو کوئی حرج نہیں، اور اگر کوئی شخص خانہ کعبہ کا دروازہ کھلا ہوا پائے تو وہ صفا ومروہ کی سعی سے پہلے کعبہ میں داخل نہ ہو۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: تأخر هذا الحديث بأكمله إلى الباب الذي يليه.