مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13978
باب: احرام کے دوران عطر استعمال کرنے کی اجازت کسے ہے؟
من رخص في الطيب عند الإحرام
حدیث نمبر: 13978
١٣٩٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: رأيت بصيص الطيب في مفارق رسول اللَّه ﷺ بعد ثلاث وهو محرم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے تین دن بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مانگ میں خوشبو کی چمک دیکھی حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں تھے۔