مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل ينسى أن يرمي جمرة أو جمرتين أو يترك حصاة أو حصاتين باب: کوئی شخص اگر ایک دو جمروں کی رمی بھول جائے یا پھر ایک دو کنکریاں مارنا بھول جائے
حدیث نمبر: 13931
١٣٩٣١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة قال: سألت ⦗٧١⦘ الحكم وحمادًا عن رجل ينسى حصاة أو حصاتين أو (جمرة أو جمرتين) (١)] (٢)، قالا: يهريق دمًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت سالم سے دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص ایک یا دو جمروں کی رمی یا ایک دو کنکریاں مارنا بھول جائے تو ؟ دونوں حضرات نے فرمایا : دم ادا کرے گا۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [ص]،
(٢) في [ن، ب]: (حجرة أو حجرتين).