مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المرأة تطوف بالبيت ثلاثة أطواف ثم تحيض باب: عورت کو طواف کے تین چکر لگانے کے بعد اگر حیض آ جائے
حدیث نمبر: 13918
١٣٩١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان يقول في المرأة إذا حاضت بعد ما تطوف بالبيت (أشواطًا) (١) فإنها تقيم حتى تطهر وتستقبل الطواف.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری اس عورت کے متعلق فرماتے ہیں جس کو طواف کے کچھ چکر لگانے کے بعد حیض آجائے تو وہ ٹھہری رہے جب حیض کے ایام ختم ہوجائیں تو دوبارہ نئے سرے سے طواف کرے۔
حواشی
(١) في [ص]: (شراطًا).