حدیث نمبر: 13916
١٣٩١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن أبيه أنه كان يبدأ فيرمي رأس الجمرة الأولى ويرمي (الوسطى، يرمي) (١) رأسها ويرمي العقبة حيث دنا منه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام سے مروی ہے کہ ان کے والد محترم رمی کی ابتداء کرتے تو پہلے جمرہ کے اوپر کی طرف سے، دوسرے جمرہ کے بھی اوپر کی طرف سے کرتے اور عقبہ کی رمی جتنے قریب ہوسکتے قریب ہو کر کرتے۔
حواشی
(١) سقط من: [ن].