مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من رخص (في) الوضوء بماء البحر باب: جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 1390
١٣٩٠ - حدثنا عبد الرحيم عن عبيد اللَّه بن عمر عن عمرو بن دينار عن أبي الطفيل قال: سئل أبو بكر الصديق أيتوضأ من ماء البحر؟ فقال: هو الطهور ماؤه الحلال ميتته (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو طفیل کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق سے سوال کیا گیا کہ کیا سمندر کے پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے ؟ فرمایا اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔