مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13884
باب: عرفہ کے دن مکہ میں روزہ رکھنے کا بیان
في صوم يوم عرفة بمكة
حدیث نمبر: 13884
١٣٨٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة [عن أبي قيس عن هزيل عن مسروق عن عائشة أنها كانت تصوم يوم عرفة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عرفہ کے دن روزہ رکھتی تھیں۔