مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في القارن إذا (واقع) ما عليه؟ باب: حج قران کرنے والا اگر بیوی سے شرعی ملاقات کر لے تو اس پر کیا لازم ہے؟
حدیث نمبر: 13864
١٣٨٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن ليث عن مجاهد في الرجل يكون محرما بحجة وعمرة وامرأته محرمة بحجة وعمرة فيقع عليها، قال: يمضيان (لحجهما) (١) وعمرتهما ويهريق كل واحد منهما دمًا، وعليهما العمرة والحج من قابل، ولا يمران بالمكان الذي أصابا فيه ما أصابا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حج اور عمرے کا احرام باندھے اور اس کی بیوی بھی حج و عمرے کا احرام باندھے اور پھر وہ آپس میں شرعی ملاقات کرلیں، آپ نے فرمایا : وہ دونوں اپنے حج و عمرے کو جاری رکھیں اور ہر ایک پر قربانی لازم ہے اور آئندہ سال حج وعمرہ کی قضاء لازم ہے اور آئندہ سال اس جگہ سے نہ گزریں جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ن]: (بحجمهما).