مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13865

باب: حج قران کرنے والا اگر بیوی سے شرعی ملاقات کر لے تو اس پر کیا لازم ہے؟

في القارن إذا (واقع) ما عليه؟

حدیث نمبر: 13865
١٣٨٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في الذي يقع بأهله وقد أهل بهما، قال: عليه بدنتان.
مولانا محمد اویس سرور

حسن سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حج وعمرہ کا احرام باندھے ہو اور وہ بیوی سے شرعی ملاقات کرلے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر دو اونٹوں کی قربانی ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13865
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 13547»