مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يحج عن الرجل ولم يحج قط باب: کسی شخص نے خود پہلے حج نہ کیا ہو لیکن وہ دوسرے شخص کی طرف سے حج ادا کرے
حدیث نمبر: 13856
١٣٨٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن ابن أبي ليلى عن عطاء قال: سمع النبي ﷺ رجلًا يقول: لبيك عن شبرمة، فقال: "إن كنت حججت (فلبِّ) (١) عن شبرمة، وإلا (فلبِّ) (٢) عن نفسك" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنا ایک شخص نے شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ رہا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر تو نے پہلے حج کیا ہوا ہے تو پھر شبرمہ کی طرف سے تلبیہ پڑھ وگرنہ اپنی طرف سے ہی تلبیہ پڑھ۔
حواشی
(١) في [أ]: (قلت).
(٢) في [أ، س]: (قلت).