حدیث نمبر: 13821
١٣٨٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن العلاء بن المسيب قال: حدثنا عمرو بن مرة قال: نزل الأسود بالأبطح، قال: فسمع (رغاء) (١)، ⦗٤٢⦘ قال: فنظر ما هو؟ فإذا هو ابن عمر يرتحل (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود مقام ابطح میں قیام کے لیے رکے۔ انہوں نے اونٹ کی آواز سنی تو متوجہ ہوئے دیکھنے کے لیے کہ یہ کون ہیں ؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما واپسی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔

حواشی
(١) في [ص]: (مرغاء).
(٢) منقطع؛ عمرو بن مرة لم يدرك الأسود.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13821
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13821، ترقيم محمد عوامة 13506)