مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
(في) الوضوء من المطاهر التي توضع للمسجد باب: مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالاب سے وضو کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 1382
١٣٨٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن إسماعيل بن رجاء عن أبيه قال: رأيت البراء بن عازب بال، ثم جاء إلى مطهرة المسجد، فتوضأ منها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت براء بن عازب کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا اور پھر مسجد میں بنائے ہوئے وضو کے تالاب سے وضو فرمایا۔