مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في المحرم يستكره امرأته، ماذا عليه؟ باب: محرم حالت احرام میں بیوی کو شرعی ملاقات پر مجبور کرے تو اس پر کیا ہے؟
حدیث نمبر: 13776
١٣٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم (قال: حدثنا) (١) حماد بن سلمة عن حجاج عن عطاء في (المحرمة) (٢) يستكرهها زوجها حتى يواقع، قال: (يحجها) (٣) من ماله.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ اگر مرد محرمہ بیوی کو مجبور کر کے اس کے ساتھ شرعی ملاقات کرلے، آپ نے فرمایا وہ اس کو اپنے پیسوں سے دوبارہ حج کروائے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، ص]: (قال حدثنا).
(٢) في [ص]: (الجرمة).
(٣) في [ز]: (يحججها).