مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13728
باب: فجر اور عصر کے بعد طواف کرنا اور جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ وہ اسی وقت دو رکعت نماز ادا کرے گا
في الطواف بالبيت بعد العصر وبعد الصبح من كان يرى أن يصلي
حدیث نمبر: 13728
١٣٧٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى بن عبيد عن الأجلح عن عطاء قال: رأيت ابن عمر وابن الزبير طافا بالبيت بعد صلاة الفجر ثم صليا ركعتين قبل طلوع الشمس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن زبیر کو فجر کے بعد طواف کرتے اور طلوع شمس سے قبل نماز ادا کرتے دیکھا۔