حدیث نمبر: 1371
١٣٧١ - حدثنا وكيع قال حدثنا الأعمش عن المنهال عن سعيد بن جبير قال: كنت عند ابن عباس فجاءت امرأة بكتاب فقرأته فإذا فيه: إني امرأة مستحاضة وإن عليا قال: تغتسل لكل صلاة، فقال ابن عباس: ما أجد لها إلا ما قال علي (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک عورت ایک خط لے کر آئی میں نے پڑھا تو اس میں لکھا تھا کہ میں ایک مستحاضہ عورت ہوں اور حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ہر نماز کے لیے غسل کرے گی۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میری بھی اس بارے میں یہی رائے ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 1371
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه الدارمي (١٩٣٦) وعبد الرزاق (١١٧٨) والطحاوي ١/ ١٠١، وابن حزم ٢/ ٢١٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1371، ترقيم محمد عوامة 1370)