حدیث نمبر: 13667
١٣٦٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب في البدنة: ليس عليه شيء في التطوع إلا أن يأمر فيها بأمر أو يأكل أو يطعم، فإن فعل أبدل.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن المسیب قربانی کے اونٹ کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس پر نفل میں کچھ لازم نہیں ہے مگر یہ کہ اس کو اس میں کسی کا حکم دیا جائے یا وہ خود اس میں کھالے یا کھلایا جائے، اگر وہ ایسا کرے گا تو اس پر اس کا بدل لازم ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13667
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13667، ترقيم محمد عوامة 13357)