مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13660
باب: صدقہ، آزادی اورحج کا بیان
في الصدقة والعتق والحج
حدیث نمبر: 13660
١٣٦٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن [ليث عن طاوس قال: ما أنفق الناس من نفقة أعظم أجرًا من دم يهراق يوم النحر، إلا رحم محتاجة يصلها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جو کچھ لوگ خرچ کرتے ہیں ان میں سے سب سے زیادہ اجر اس خون کا ہے جو یوم النحر میں بہایا جاتا ہے، سوائے اس کے کہ کوئی رشتہ دار محتاج ہو اس کے ساتھ صلہ رحمی کرنا اس سے زیادہ ثواب واجر والا کام ہے۔