مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان إذا حاذى بالحجر نظر إليه فكبر باب: جب دوران طواف حجر اسود کے برابر ہو تو اس کی طرف دیکھے اور تکبیر کہے
حدیث نمبر: 13628
١٣٦٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبدة بن سليمان (عن) (١) هشام بن عروة قال: كان أبي إذا غلب استقبله وكبر (ومضى) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم حضرت عروہ جب ازد حام دیکھتے تو حجر اسود کے سامنے آ کر تکبیر کہتے اور گذر جاتے۔
حواشی
(١) في [ن]: (أن).
(٢) سقط من: [ب، ن].