مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الطواف على الراحلة من رخص فيه باب: جن حضرات نے سواری پر سوار ہو کر طواف کرنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 13612
١٣٦١٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن معروف المكي قال: سمعت أبا الطفيل وأنا غلام (يقول) (١): رأيت رسول اللَّه ﷺ يطوف بالبيت على راحلته (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت معروف المکی فرماتے ہیں کہ میں نے چھوٹے ہوتے وقت حضرت ابو الطفیل سے سنا تھا وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف سواری پر سوار ہو کر فرمایا۔
حواشی
(١) في [س]: (قال).