مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الثوب المصبوغ بالورس والزعفران (في قال: لا بأس أن يغسله ويحرم فيه) باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
حدیث نمبر: 13595
١٣٥٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن عطاء قال: لا بأس أن يحرم الرجل في الوب قد (صبغ) (١) بالزعفران، ثم غسل ليس له (نفض) (٢) ولا (ردع) (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر اس میں خوشبو نہ ہو اور اس کا رنگ بھی پھیکا پڑگیا ہو۔
حواشی
(١) في [ب، جـ، ز، ص]: (صبغ)، وفي [ن، ف]: (طبع).
(٢) في [أ، ن]: (يعصر).
(٣) في [أ، ب، ن]: (درع).
(٤) أخرجه أحمد (٣٣١٣)، والبزار (١٠٨٦/ الكشف).