مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الثوب المصبوغ بالورس والزعفران (في قال: لا بأس أن يغسله ويحرم فيه) باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
حدیث نمبر: 13593
١٣٥٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن صالح بن جبير عن سعيد بن جبير قال: أتيته في ملحفة مصبوغة بالزعفران (مشبعة) (١)، فقلت: أحرم في هذه؟ فقال: اغسلها، وأحرم فيها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن جبیر کہتے ہیں کہ میں زعفران میں رنگے ہوئے کپڑے لے کر حضرت سعید بن جبیر کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اس کپڑے میں احرام باندھ لوں ؟ آپ نے فرمایا : اس کو دھو لو اور پھر احرام باندھ لو۔
حواشی
(١) في [ص، جـ]. (مشعة)، وفي [ز]: (مشمعة)، وفي [ن]: (مسفة).