مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1357
باب: مستحاضہ کیا کرے؟
المستحاضة كيف تصنع
حدیث نمبر: 1357
١٣٥٧ - حدثنا هشيم عن أبي بشر عن عكرمة: أن أم حبيبة ابنة جحش استحيضت فسألت النبي ﷺ أو سئل (لها) (١) فأمرها أن تنظر أيام أقرائها، ثم تغتسل، فإن رأت شيئا بعد ذلك، توضأت، واحتشت، وصلت (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام حبیبہ بنت جحش مستحاضہ ہوگئیں تو انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا، یا ان کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اپنے حیض کے دنوں کا خیال رکھے، پھر غسل کرے، اس کے بعد اگر کچھ نظر آئے تو وضو کرے، کوئی کپڑا باندھے اور نماز پڑھ لے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، خ].