مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 1356
باب: مستحاضہ کیا کرے؟
المستحاضة كيف تصنع
١٣٥٦ - حدثنا ابن نمير وأبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن سليمان بن يسار عن أم سلمة قالت: سألت امرأة النبي ﷺ فقالت: إني أُستحاض، فلا أطهر، أفأدع الصلاة؟ قال: "لا، ولكن دعي قدر الأيام والليالي التي كنت تحيضين، وقدرهن، ثم اغتسلي (واستثفري) (١) وصلي"، إلا أن ابن نمير قال: أم سلمة استفتت النبي ﷺ فقالت: امرأة تهراق الدم؟ فقال: "تنتظر قدر الأيام والليالي التي كانت (تحيضهن) (٢)، أو قدرهن من الشهر"، ثم ذكر مثل حديث أبي أسامة (٣).حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں ایک مستحاضہ عورت ہوں اور پاک نہیں ہوتی تو کیا میں نماز چھوڑ دوں، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں بلکہ حیض کے دن اور راتوں میں نماز چھوڑے رکھو پھر غسل کرو، خون روکنے کے لیے کپڑا باندھو اور نماز پڑھو۔ البتہ ابن نمیر کی روایت میں ہے کہ حضرت ام سلمہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک ایسی عورت کے بارے میں مسئلہ پوچھا جس کا خون بہتا رہتا ہو، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اتنے دن اور راتیں انتظار کرے جتنے دنوں میں اسے حیض آیا کرتا تھا، یا مہینے میں ان کے برابر۔ پھر انہوں نے ابو اسامہ کی حدیث جیسی بات ذکر کی۔