مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13550
باب: کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
الرجل يواقع أهله وهو محرم
١٣٥٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن عمرو بن شعيب عن أبيه قال: أتى رجل (عبد اللَّه) (٢) بن (عمرو) (٣)، فسأله عن محرم وقع بامرأته (٤)، فأشار له إلى عبد اللَّه بن (عمر) (٥) فلم يعرفه الرجل، قال شعيب: فذهبت معه، (فسأله) (٦)، فقال: بطل حجه، قال: فيقعد؟ (قال) (٧): لا: بل يخرج مع الناس، فيصنع ما يصنعون، فإذا أدركه قابل حج وأهدى، فرجعا إلى عبد اللَّه بن (عمرو) (٨)، فأخبراه، فأرسلنا إلى ابن عباس (٩).حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ ایک شخص نے حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کرلی ہے ؟ آپ نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف اشارہ کردیا کہ ان سے دریافت کرو، وہ شخص ان کو نہیں جانتا تھا، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ میں اس کے ساتھ ان کے پاس گیا اور پھر ان سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اس کا حج باطل ہوگیا ہے، اس نے عرض کیا تو کیا وہ بیٹھ جائے ؟ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ وہ لوگوں کے ساتھ جائے اور جس طرح لوگ کرتے ہیں اسی طرح کرتا رہے، پھر جب آئندہ سال آئے تو حج کی قضاء کرے اور قربانی کرے، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ ہم دونوں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے اور آپ کو خبر دی، پھر حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ہمیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا۔