حدیث نمبر: 13550
١٣٥٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن نمير عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن عمرو بن شعيب عن أبيه قال: أتى رجل (عبد اللَّه) (٢) بن (عمرو) (٣)، فسأله عن محرم وقع بامرأته (٤)، فأشار له إلى عبد اللَّه بن (عمر) (٥) فلم يعرفه الرجل، قال شعيب: فذهبت معه، (فسأله) (٦)، فقال: بطل حجه، قال: فيقعد؟ (قال) (٧): لا: بل يخرج مع الناس، فيصنع ما يصنعون، فإذا أدركه قابل حج وأهدى، فرجعا إلى عبد اللَّه بن (عمرو) (٨)، فأخبراه، فأرسلنا إلى ابن عباس (٩).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ ایک شخص نے حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کرلی ہے ؟ آپ نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف اشارہ کردیا کہ ان سے دریافت کرو، وہ شخص ان کو نہیں جانتا تھا، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ میں اس کے ساتھ ان کے پاس گیا اور پھر ان سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اس کا حج باطل ہوگیا ہے، اس نے عرض کیا تو کیا وہ بیٹھ جائے ؟ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ وہ لوگوں کے ساتھ جائے اور جس طرح لوگ کرتے ہیں اسی طرح کرتا رہے، پھر جب آئندہ سال آئے تو حج کی قضاء کرے اور قربانی کرے، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ ہم دونوں حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے اور آپ کو خبر دی، پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و نے ہمیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا، حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ پھر میں اس کے ساتھ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے ان سے دریافت کیا ؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی وہی فرمایا جو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تھا، پھر وہ شخص حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و کے پاس واپس آیا اور آپ کو خبر دی، پھر اس شخص نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما و سے دریافت کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے ؟ آپ نے فرمایا وہی جو ان دونوں حضرات کی ہے۔

حواشی
(١) في [س]: (عبد اللَّه).
(٢) زيادة من: [جـ، ص].
(٣) في [ص]: (عمرو)، وفي بقية النسخ (عمر)؛ وانظر: كنز العمال ٥/ ١٠٣، (١٢٨١٦)، والدراية في تخريج الهداية ٢/ ٤٠، ونصب الراية (٣/ ١٢٦)، والأثر أخرجه الحاكم ٢/ ٧٤، والبيهقي ٥/ ١٦٧، وابن عساكر ٢٣/ ١١٦، والدارقطني ٣/ ٥٠، وانظر: معرفة السنن ٤/ ١٥٥، وعون المعبود ١/ ١٥٦، وميزان الاعتدال ٥/ ٣٢١، وتهذيب الكمال ١٢/ ٥٣٥، والبدر المنير ٦/ ٣٨٧، والفروع ٣/ ٢٨٦، والمجموع ٧/ ٣٣٥، وأضواء البيان ٥/ ٣٤.
(٤) في [ن]: زيادة (فسأله).
(٥) في [أ، ب، ن]: (عمر).
(٦) في [أ، ب]: (نسأله).
(٧) في [جـ]: (قالا).
(٨) في [ص]: (عمرو)، وفي بقية النسخ (عمر)؛ وانظر: كنز العمال ٥/ ١٠٣، (١٢٨١٦)، والدراية في تخريج الهداية ٢/ ٤٠، ونصب الراية ٣/ ١٢٦، والأثر أخرجه الحاكم ٢/ ٧٤، والبيهقي ٥/ ١٦٧، وابن عساكر ٢٣/ ١١٦، والدارقطني ٣/ ٥٠٣، وانظر: معرفة السنن ٤/ ١٥٥، وعون المعبود ١/ ١٥٦، وميزان الاعتدال ٥/ ٣٢١، وتهذيب الكمال ١٢/ ٥٣٥، والبدر المنير ٦/ ٣٨٧، والفروع ٣/ ٢٨٦، والمجموع ٧/ ٣٣٥، وأضواء البيان ٥/ ٣٤.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13550
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ شعيب صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13550، ترقيم محمد عوامة 13248)