مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13546
باب: کوئی شخص حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کر لے
الرجل يواقع أهله وهو محرم
١٣٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن عيينة عن يزيد (بن) (١) يزيد بن جابر قال: سألت (مجاهدًا) (٢) عن المحرم يواقع امرأته، فقال: كان ذلك على عهد عمر بن الخطاب، فقال: يقضيان حجهما، واللَّه أعلم بحجهما، (ثم) (٣) يرجعان حلالا كل واحد منهما لصاحبه، فإذا كان من قابل حجا (وأهديا) (٤) (وتفرقا) (٥) من المكان الذي (أصابها) (٦) (٧).حضرت یزید بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کرلے ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب کے دور میں بھی ایسا ہوا تھا، آپ نے فرمایا تھا وہ دونوں اپنا حج پورا کریں گے اللہ تعالیٰ ہی ان دونوں کے حج کو زیادہ جانتا ہے پھر وہ دونوں احرام کھول کر واپس لوٹ جائیں گے، ان میں سے ہر ایک دوسرے کے لیے حلال ہوگا، جب اگلا سال آئے تو وہ دونوں حج کریں اور قربانی کریں اور جس جگہ یہ معاملہ پیش آیا تھا اس جگہ دونوں علیحدہ علیحدہ ہوجائیں (اور اپنا حج مکمل کریں) ۔